انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 5 اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
صارفین کو ٹو فیکٹر آتھینٹیسیشن (2FA) فعال کرنے، ناپسندیدہ فولورز کو محدود کرنے، غیر مہذبانہ کمنٹس کو فلٹر کرنے، ناپسندیدہ ٹیگنگ سے بچنے اور لاگ ان الرٹس کو فعال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ان اقدامات سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیکنگ اور دیگر سکیورٹی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے