پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے  اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

جان محمد بلیدی پی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ میر چنگیزخان جمالی اور سردارعمر گورگیج پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنوکریٹ نشست پر بلال مندوخیل پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین نشستوں پر مسز عشرت بلوچ اور کرن بلوچ پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پرکاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ اور دوست علی امیدوار ہوں گے۔

 سندھ سے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر بیرسٹر ضمیر گھمرو  الیکشن لڑیں گے۔

ترجمان کے مطابق سندھ سے خواتین کی نشستوں کیلئے عینی مری اور روبینہ قائم خانی امیدوار جبکہ اقلیتوں کی نشست کے لیے پونجھو بھیل امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا سے روبینہ خالد اور پنجاب سے فائزہ احمدملک پی پی کی امیدوار ہوں گی جبکہ اسلام آباد سے رانا محمود الحسن پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے لیے امیدوار ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔