شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان سے میری ملاقات نہیں ہونے دی،شیرافضل مروت

رہنما تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کہا بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے آیا تھا۔

اس سے قبل شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ون ٹو ون ملاقات کرونگا،بانی چیئرمین کو بپلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کرونگا،میرا نام کس کے کہنے پر نکالا تھا سب حقائق بانی چیئرمین کو بتاوں گا۔