ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 6 اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 38 رنز ہے۔
پاکستان کی جانب سے اس وقت اوپنر صائم ایوب 21 اور کپتان بابر اعظم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 4 گیندوں پر 1 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔
ڈبلن میں کھیلے جانے والے تین ٹی 20 انٹرنیشنل کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)،صائم ایوب،محمد رضوان (وکٹ کیپر)،
فخر زمان،اعظم خان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی
آئرلینڈ اسکواڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک اڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، کیریتھ ڈیلنے، جورج ڈوکریل، بیری مک کارتھی، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر (وکٹ کیپر) بین وائٹ، کریگ ینگ