بابراعظم اور رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے نیا بیٹ بنوا لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے نئے بیٹ بنوا لیئے ۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کے لیے اپنی پسند کے بیٹ بنوائے، دونوں کرکٹرز نے بیٹ اپنے سامنے بنوانے کیلئے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے ، رضوان اور بابر بار بار بیٹ کا وزن چیک کرتے ہوئے اپنی پسند اور ٹورنامنٹ کی ضرورت کے مطابق بیٹ بنوائے ،،بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ کرکٹرز کا کہناتھا کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا مزہ ہی اپنا ہوتاہے ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ نگلے لیڈز میں پریکٹس سیشن تین گھنٹے جاری رہا ، تمام کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس میں  حصہ لیا ، 19 مئی کو پاکستان ٹیم آرام کرے گی اس روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل22  مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔