عماد وسیم، محمد عامر کے بعد اب فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
محمد عرفان نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ ان سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔