دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے

سیمی فائنل میں الکاریز نے میدواڈیو کو شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں سربیاکے نواک جوکووچ نے اٹلی لارینزو موریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔

ومبلڈن چیمپئن شپ کا فائنل نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاریز کے درمیان اتوار کو ہوگا۔

لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئنز کارلوس الکاریز اور روسی کھلاڑی ڈینئل میدواڈیو کے درمیان پہلا سیٹ میدواڈیو نے ٹائی بریکر پر جیتا۔

اس کے بعد الکاریز نے حریف کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

الکاریز کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ تین، چھ چار اور چھ چار رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سربیہ کے نواک جوکووچ نے اٹلی لارینزو موزیٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ چار رہا۔