قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن واپس جبونی افریقہ چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے گیری کرسٹن دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کرینگے، اسلام آباد اور پشاور ہائی پرفارمنس سنٹرز کیلئے تجاویز بذریعہ ای میل چیئرمین پی سی بی کو ارسال کریں گے۔
گیری کرسٹن نے لاہور میں سات روز قیام کیا اور اس دوران چیئرمین پی سی بی سے اہم ملاقاتیں کیں،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کو قومی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کے لیے طلب کیا تھا۔
وائٹ بال ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک کو بہتر بنانے کیلئے شعبہ ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل سے بھی بات چیت کی۔قومی ٹیم کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سے چئیرمین محسن نقوی نے ہیڈ کوچز کو فری ہینڈ دیا ہے۔