پاکستان کی شکست در شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مسئلہ بن گئی،ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلی کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔بابر اعظم پھر آؤٹ،قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟
ذرائع کی خبریں ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر بدلنے جارہی ہے۔اس بار قرعہ فال محمد رضوان کے نام نکلنے کا امکان ہے۔سب سے پہلے وکٹ کیپر بیٹر کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا۔یوں ان کا پہلا امتحان نومبر میں دورہ آسٹریلیا میں ہوگا۔
اس سے قبل ریڈ بال کرکٹ کیلئے شان مسعود انگلینڈ کی سیریز کھیل چکے ہونگے اور ان کی کپتانی کا فیصلہ بھی قریب ہوچکا ہوگا۔کامیابی کی صورت میں چانسز برقرار رہیں گے۔ناکام رہنے کی صورت میں یہ کپتانی بھی رضوان کو دے دی جائے گی۔اس طرح مستقبل میں تینوں فارمیٹ کا کپتان ایک ہی ہوگا،وہ محمد رضوان ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی حلقوں میں بے چینی ہے۔شدید دبائو ہے۔بابر اعظم تیسری بار کپتانی سے محروم ہوسکتے ہیں۔