پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سر گرم رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔
پی ٹی آئی 21ستمبر کو لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ایسے میں عمران خان کا سرگرم کارکن شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا ،شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر بھی اپنے چاہنے والوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔