شیر افضل مروت کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ٹیلیویژن پر آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’حکومت نے میرے الیکٹرانک میڈیا پر نظر آنے پر پابندی لگادی ہے، ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ میرے کسی بیان کو بھی نشر نہ کیا جائے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلاؤں گا‘۔

احتجاج کی پلاننگ عمران خان سے پوچھے بغیر خود کروں گا، کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کے اس دعوے پر ان کے بہت سے فالوورز نے ان کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اپنے بے باک بیانات کے لیے مشہور شیر افضل خان مروت کو ان کی پارٹی سے نکالا جاچکا تھا، تاہم، طویل عرصے بعد عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی پارٹی میں واپسی ہوچکی ہے اور انہیں جلسوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔