پاکستان کی نمائندگی کیلئے اسرائیلی فٹبال کلب کی بڑی پیشکش ٹھکرادی

پاکستان کی نمائندگی کی خاطر ناروے کے فٹبالر نے اسرائیلی کلب سے کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر نے ننیالی نسبت کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

گرین شرٹس کی نمائندگی کی خاطر اولے نے اسرائیلی فٹبال کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو (یعنی پاکستان روپوں میں 26 کروڑ 43 لاکھ سے زائد) کی پیشکش کو ٹھکرایا اور موقف اپنایا کہ کسی ایسے ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا جو بچوں اور بزرگوں کو قاتل ہو۔

اولے سیئٹر نے نارویجئن اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کی جاتی، تب بھی میں اسرائیل کا کلب جوائن نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پیسے سے زیادہ اقداز معنی رکھتی ہیں، انہیں ایسے پیسے نہیں چاہیے! جو انسانیت سوز مظالم ڈھانے والا ملک دے۔

واضح رہے کہ اولے سیئٹر ماضی میں پاکستانی فٹبال ٹیم کی جرسی پہنے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔