قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کےگھر بیٹی کی پیدائش

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  محمد نواز بیٹی کے باپ بن گئے۔

محمد نواز نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔ 

 انسٹااسٹوری میں محمد نواز نے لکھا "اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔"

 

 

کرکٹر نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں ہسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ محمد نواز 2018 میں  ایزدیہار نامی لڑکی سے جنوبی افریقا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش2020 میں ہوئی تھی ْ۔