کل کے حریف آج دوست، بھارتی بورڈ نے کوہلی اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ  نے کل کے حریفوں کو انٹرویو کے لیے آمنے سامنے بٹھا دیا۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ایک دوسرے کے انٹرویو کا ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ 

ماضی میں گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے اور انڈین پریمئیر لیگ کے دوران بھی تعلقات خراب رہے جب کہ دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کو سیزن کے آغاز سے قبل ایک ساتھ بٹھائے جانے کو سراہا جا رہا ہے۔

انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور کوہلی نے کیرئیر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے۔

بھارتی بورڈ نے اسپیشل انٹرویو جلد بی سی سی آئی ٹی وی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔