آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
دبئی سے کراچی پہنچنے والا وفد چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ لے گا، وفد پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کاجائزہ لے گا اور تعمیراتی کام اور تزئن و ارائش کا بھی معائنہ کرے گا۔
پی سی بی حکام ارکان کو آگاہی دیں گے اور انتظامی پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ انتظامات کے جائزے کیلیے آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا
بعدازاں وفد لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گا، ایونٹ کے سلسلے میں آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان آیا ہے۔
قبل ازیں سیکیورٹی، ایونٹ مینجمٹ وفود اور پچ کنسلٹ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔