پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹریڈ ونڈو بھی کھول دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کے دوران مکمل ہوگا۔ پی ایس ایل 2025 کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو منعقد کیا جائے گا، جس کا مقام اور وقت بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ "ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کے عمل کے آغاز پر خوش ہیں۔ یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔"

سلمان نصیر نے مزید کہا کہ "پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے ہم نے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک کامیاب سفر شروع کیا۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "یہ تاریخی 10واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے، اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔