ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران پریزینٹر کے فرائض نبھانے والی زینب عباس اور سابق کرکٹر عامر سہیل کو ایک تصویر سوشل میڈیا پر ولن بنادیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹی وی پریزینٹر زینب عباس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین اور سابق کرکٹر عامر سہیل کے ہمراہ میدان پر میچ کی صورتحال پر گفتگو کررہی تھیں۔
اس تصویر میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین میدان پر شدید گرمی کے دوران اپنی چھتری خود پکڑے ہوئے تھے جبکہ عامر سہیل اور زینب عباس نے گراؤنڈ اسٹاف کے ممبر کو چھتری پکڑوا کر کھڑا کردیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ پمارے لوگ منصب پر پہنچ کر پروٹوکول سے فائدہ اٹھانا پسند کرتے ہیں، ہمارے معاشرے کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، جو ایک تلخ حقیقت ہے۔