ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 50 رنز درکار

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم کو گرین کیپس کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 50 رنز درکار ہیں۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں کھلاڑی اس وقت وکٹ پر موجود ہیں اور انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا لیے ہیں، پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کو مزید 50 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ جو روٹ 186 اور ہیری بروک 144 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، 186 کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔