امریکا میں پاکستانی باڈی بلڈر نے مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

رمیز ابراہیم نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی۔

واضح رہے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان مسٹریونیورس مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم تھے۔