نشہ کرنے والی ماؤں کے بچوں میں کونسے مسائل جنم لے سکتے ہیں؟

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ حمل کے دوران چرس جیسی منشیاب کا نشہ کرنا بچے کی نشوونما کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
رحمِ مادر میں منشیات کی نمائش کا تعلق ابتدائی بچپن میں بچوں میں سوچنے کی صلاحیت کو کمزور کردیتا ہے۔ محققین نے اپنی رپورٹ جریدے JAMA پیڈیاٹرکس میں شائع کی۔
محققین نے پایا کہ نشہ کرنے والی ماؤں کے بچوں میں رویے کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں جیسے مستقل مزاجی نہ ہونا، توجہ مرکوز رکھنے میں ناکامی اور جارحانہ رویہ وغیرہ۔
اوہائیو کے نیشن وائیڈ چلڈرن اسپتال میں سنٹر فار بائیو بیہیویورل ہیلتھ کی پرنسپل تفتیش کار سارہ کیم نے کہا کہ حمل کے دوران منشیات استعمال کرنے میں ماں کے ساتھ ساتھ بچے کیلئے بھی بہت سے خطرات موجود ہوتے ہیں۔ 
کیم نے مزید کہا کہ کچھ خواتین حمل کے کچھ عام مسائل بشمول متلی، نیند کے مسائل اور تناؤ سے نمٹنے کے لیے منشیات کی طرف راغب ہوتی ہیں جبکہ کسی بھی طبی ماہرین کی جانب سے اس کی تجویز نہیں کی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران ان مسائل سے نمٹنے کے لیے محفوظ اختیارات تلاش کرنے کے لیے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے پیشہ ور ماہرین سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔