دوسرا ون ڈے: پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ، آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی آؤٹ

دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایڈیلیڈ میں ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پہلے میچ والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستانی سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم
آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں میزبان کینگروز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہینوں کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔