پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی۔
راستوں کی بندش کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز لگنا شروع ہوگئے۔ احتجاج ناکام بنانے اور پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے فوارہ چوک اور لیاقت روڈ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
لیاقت روڈ پر چرچ کے قریب سڑک کی سائیڈ پر ایک اور فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے سائیڈ پر دو کنٹینرز رکھے گیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراؤں اور راستوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ ابھی کنٹینرز کو شاہراؤں کے سائیڈز پر رکھا جائے گا۔
راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کے 47 مقامات پر سیلنگ کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے جبکہ شہر کینٹ اور گرد نواح میں 34 مقامات پر پولیس پکٹس بھی قائم کی جائیں گے۔
مجموعی طور پر ساڑے چار ہزار سے زائد نفری 24 نومبر کو امن وامان قائم رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے گی۔
دوسری جانب سینڑل جیل اڈیالہ اور اڈیالہ روڈ پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
اڈیالہ روڈ کو بھی مخلتف مقامات سے سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راولپنڈی شہر و کینٹ کی اہم تنصیبات پر سیکورٹی سخت پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں۔
پولیس کے سینیئر آفیسر کے مطابق شہر کی سیکورٹی اور امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن حد تک انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔