ملائیشین ایئر فورس چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ جنرل تان سری داتو سری محمد اصغر خان بن گوریمان خان نے جمعہ کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفرااسٹرکچر کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین فضائیہ کے سربراہ نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا دورہ کیا۔

ملائیشین فضائیہ کے سربراہ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہوں کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔

ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے دورے کے دوران جدید ترین تکنیکی ماحولیاتی نظام کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ ملائیشین ایئر فورس نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے دوران پی اےایف این اےایس ٹی پی پویلین کا جائزہ لیا۔

سربراہ ملائیشین ایئرفورس نے جدید منصوبوں، جدید ٹیکنالوجیز اور مقامی طور پر تیار کردہ سسٹمز کو بھی سراہا۔