آئی فون ، آئی پیڈ ، کو اپ ڈیٹ کرنا بہت آسان ہے۔ لیکن اپ ڈیٹ ہونے کے وقت ، آئی فون ایرر 4013 آسکتا ہے جو اسے زیادہ خراب کرسکتا ہے۔ آپ اپنے آئی فون ، آئی پیڈ ، یا آئی پاڈ کو بحال یا اپ ڈیٹ کرتے وقت یہ ایرر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ ایرر پہلے تو خوفناک لگتا ہے ، لیکن اس سے نمٹنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ اپنے آئی فون ، آئی پیڈ ، یا آئی پاڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دوبارہ چلانے کے لے ہم آپ کو کچھ سٹیپس بتاتے ہے جو کہ آپکو اس ایرر سے نجات دلا سکتی ہے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپ ڈیٹ کرتے وقت آپ اپنے میک یا پی سی پر آئی ٹیونز کا لیٹیسٹ ورژن چلارہے ہیں۔ آئی ٹیونز کو اپ ڈیٹ کرنا ایک آسان عمل ہے۔ آپ اپنے میک پر ایپ اسٹور> اپڈیٹس پر جاکر ، یا ونڈوز ٹین پی سی پر مائیکروسافٹ سٹور پر جاکرکر سکتے ہے۔آپ لیٹیسٹ ورژن حاصل کرنے کے لئے ایپل کی ویب سائٹ پر بھی جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے ای فون کو دوبارہ سٹارٹ کریں اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔