پچھلے کچھ مہینوں سے ، فیس بک مستقل طور پر اپنے نئے ڈیزائن کو تیار کررہا ہے۔ تاہم ، فیس بک نے اپنے پرانے ڈیزائن کو کئ سالوں سے برقرار رکھا ہے ، کیونکے فیس بک صارفین اسے ترجیح دیتے ہیں یا اس سے ذیادہ واقفیت رکھتے ہیں ، اسی وجہ سے فیس بک صارفین کو دونوں ڈیزائنوں کواستعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
بدقسمتی سے ، اگر آپ پرا نے ڈیزائن کے عادی تھے تو ،اب آپ کو نئے ڈیزائن کی عادت ڈالنا ہوگا (یا مکمل طور پر فیس بک کا استعمال بند کرنا ہوگا) کیونکہ کمپنی کے مطابق ، پرانا فیس بک ڈیزائن اس ستمبر میں مستقل طور پر ختم ہوجائے گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب صارفین کو یہ اختیار نہیں دیا جائے گا کہ وہ پرانا یا نیا ڈیزائن استعمال کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ، اور وہ نیا یوزرانٹرفیس استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔