استنبول: ترکی نے ایوی ایشن کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، استنبول میں فلائنگ کار نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک انجینئروں کی ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ کار ’سیجیری‘ نے پہلی اڑان 10 میٹر کی بلندی تک کی، اسمارٹ فلائنگ سسٹم کی کار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔
فلائنگ کار دو ہزار میٹر کی بلندی تک جانے اور ایک گھنٹہ فضا میں رہ کر 70 سے 80 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
چیف ٹیکنالوجی آفیسر سیلکوک بائرکٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم آئندہ بھی مزید جدید پروٹو ٹائپ بنائیں گے اور بورڈ پر ایک انسان کے ساتھ پروازیں کریں گے۔
بائریکٹر کا کہنا تھا کہ سیجیری کو ہوا سے ٹکرانے میں ایک تخمینہ 10 سے 15 سال اور دیہی علاقوں میں تفریحی مقاصد جیسے کواڈ بائک کے لیے استعمال ہونے میں 3 سے 4 سال لگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کاروں کے بعد آٹو موٹو ٹیکنالوجی میں انقلاب اڑن کاروں میں ہوگا لہٰذا اس نقطہ نظر سے ہم آج کی بجائے کل کی ریسوں کی تیاری کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بائیکر 1984 میں قائم کیا گیا تھا جو مسلح اور غیر مسلح ڈرون، کںٹرول سسٹم، سمیلیٹر اور ایوونکس سسٹم تیار کرتا ہے۔