وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کا فیصلہ ہوا ہے فیصلے کے مطابق پاک افغان بارڈر پر12جبکہ پاک ایران سرحد پر6بارڈر مارکیٹیں بنائی جائیں گی پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر بلوچستان میں 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک مارکیٹ بنے گی ان تینوں مارکیٹوں کو فروری2021ء تک فعال بنادیا جائیگا فیصلے پر عملدرآمد سے مقامی آبادی کو تجارت کاموقع ملے گا قابل اطمینان ہے کہ اجلاس میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا فیصلہ بھی کیاگیا وطن عزیز کی معیشت کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اٹھائے جانیوالے ہر اقدام کو قابل اطمینان ہی قرار دیا جا سکتا ہے تاہم اس ساری ایکسرسائز میں ضروری ہے کہ ان اقدامات کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں حکومت کو درپیش مشکلات سے انکار ممکن نہیں ملکی معیشت کی حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پرانے قرضوں کی اقساط چکانے کیلئے نئے قرضے اٹھانے پڑ رہے ہیں دوسری جانب مہنگائی میں بے ہنگم اضافہ ہوتا جارہا ہے اوپن مارکیٹ میں چاول‘ چینی‘ چکن مہنگے ہوگئے ہیں صوبائی دارالحکومت میں چینی100 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول150 سے لیکر160 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہے ہیں روٹی کے وزن میں کمی کامسئلہ الگ ہے پھل‘ سبزی‘ گوشت اور دیگر اشیاء نہ صرف مہنگی ہوتی جارہی ہیں بلکہ ان کا معیار بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے ایک جانب حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے وزیراعظم کرپٹ لوگوں سے پیسہ نکلواکر تعلیم پرخرچ کرنے کیلئے پر عزم ہیں اس سب کے نتائج اصلاح احوال کی صورت یقینا سامنے آئینگے تاہم مدنظر رہے کہ عام شہری کو اس سے کوئی زیادہ دلچسپی نہیں اس کو مارکیٹ میں ریلیف کی ضرورت ہے اس کو اپنی آمدنی کے تناظر میں بنے گھریلو بجٹ کے اندر ضروریات زندگی چاہئیں اسے سرکاری اداروں میں بہتر خدمات کی ضرورت ہے اسے تبدیلی کا احساس بہتر میونسپل سروسز میں ہو سکتا ہے حکومت بڑے اقدامات پر ضرور فوکس کرے تاہم اس سے زیادہ ضرورت نچلی سطح پر منڈی کے کنٹرول اور خدمات کے نظام میں بہتری کی ہے تاکہ لوگوں کو سہولت ملے اور انکی پریشانیاں کم ہوں۔
اشتہار
مقبول خبریں
پرانے لاہور کا حال
آج کی بات
آج کی بات
ٹرین کا سفر
آج کی بات
آج کی بات
بات سے بات نکالنا
آج کی بات
آج کی بات
خدمت کا جذبہ
آج کی بات
آج کی بات
دوستوں کی اہمیت
آج کی بات
آج کی بات
مقصد کا حصول
آج کی بات
آج کی بات
ہوائی جہاز کے انجینئر کی تلاش
آج کی بات
آج کی بات