مریضوں کا خیال ضروری ہے

عرصے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بیرونی مریضوں کے شعبوں نے کام شروع کردیا ہے یہاں طریقہ کار اور رش کے باعث اول تو عام غریب ضرورت مند مریض کو ماہر ڈاکٹر کے پاس معائنے تک پہنچنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اگر کوئی پہنچ بھی جائے تو اسے تشخیصی ٹیسٹ لکھ کر دیئے جاتے ہیں یہ ٹیسٹ مکمل کروا کے جب وہ مریض واپس آتا ہے تو او پی ڈی کا وقت ختم ہو چکا ہوتا ہے ایسے میں اس کے پاس واحد راستہ شام کو نجی کلینک جانے کارہ جاتا ہے حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے صحت انصاف کارڈ بھی جاری ہو رہے ہیں ایسے میں ضرورت اس سارے نظام اور اصلاحات کے مرکز نگاہ یعنی مریض کی بنیادی  مشکلات دور کرنے کی ہے اس مقصد کیلئے او پی ڈی کی سطح پر یقینی بنایا جائے کہ جس مریض کے ٹیسٹ ہوں اسے اس روز دوا بھی مل جائے تاکہ اسے مزید تکلیف نہ برداشت کرناپڑے۔