ٹیکسٹائل شعبےکے مخصوص آئٹمز پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبےکے مخصوص آئٹمز پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسے اقدامات لیے جائیں گے۔

 

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ای سی سی نے سنتھیٹک فائبر پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دےدی ہے، اون اور ڈیجیٹل بیس فائبر پر بھی ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ڈیوٹیزمیں کمی اور خاتمے سے مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسے اقدامات لیے جائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ڈیوٹیز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔