پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش مسافرٹرینوں کی نجکاری شروع کردی

 

اسلام آباد۔پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش مسافرٹرینوں کی نجکاری شروع کردی،مبینہ طور پر ٹر ینیں مخصوص کمپنی کودینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

منافع بخش مہر ایکسپریس،فریدایکسپریس اور لاثانی ایکسپریس کی نجکاری کردی گئی جبکہ مزید16مسافرٹرینوں کی نجکاری 27ستمبر کوکی جائے گی۔

نجکاری میں منافع بخش ہزارہ ایکسپریس،سرسید ایکسپریس،ملتان ایکسپریس اورشالیمارایکسپریس بھی شامل ہیں۔

نجکاری کی جانے والی ٹرنیوں کی لسٹ میں منافع بخش اور 80فیصد سے زائد کیپسٹی میں چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔

 خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش ٹرینوں کی نجکاری شروع کردی ہے جس کے تحت تین منافع بخش ٹرینوں کونجکاری ہوچکی ہے جن میں مہرایکسپریس،فرید ایکسپریس اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ فیض احمدفیض، اٹک اور جنڈ پسنجر کی نجکاری کردی گئی۔
 
27ستمبرکومزید منافع بخش ٹرنیوں کی نجکاری کی جائے گی ان میں سرسید ایکسپریس،ہزارہ ایکسپریس،ملتان ایکسپریس اور شالیمارایکسپریس شامل ہیں جبکہ ایسی مسافر ٹر ینیں بھی شامل ہیں جن کی اوسط کیپیسٹی 80فیصد سے بھی زیادہ ہے ان کی بھی نجکاری کی جارہی ہے جن میں کوہاٹ ایکسپریس شامل ہے۔

27ستمبر کوجن ٹرنیوں کی نجکاری کی کی جارہی ہے ان کی تعداد 16ہے جس میں حال ہی میں شروع کی گئی گوجرانوالہ پسنجر کی تین ٹرینیں،ہزارہ ایکسپریس، سرسید ایکسپریس،ملتان ایکسپریس،کارانہ پسنجر،چناب ایکسپریس،لالا موسیٰ ایکسپریس،نارووال پسنجر،سندل ایکسپریس،سرگودھاایکسپریس،کوہاٹ ایکسپریس،شالیمارایکسپریس، مہران ایکسپریس،شاہ لطیف ایکسپریس شامل ہیں۔

پہلی مسافرٹرنیوں کی نجکاری بھی خفیہ رکھی گئی جس میں ایک مخصوص کمپنی کومبینہ طور پر نوازاگیا اور مبینہ طور پردوبارہ 27ستمبرکو نوازا جائے گااس حوالے سے ریلوے کے ترجمان سے رابطہ کیاگیا مگر انہوں نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے ان سے پوچھاگیاکہ کیوں منافع بخش ٹرینوں کی نجکاری کی جارہی ہے،خسارہ میں چلنے والی مسافرٹرینوں کی نام پر جو ٹرینیں منافع بخش اور 80سے زائد کپیسٹی پر چل رہی ہیں ان کو آؤٹ سورس کیاجارہا ہے جبکہ وزیرریلوے نے خسارہ میں چلنے والی مسافرٹرینوں کی نجکاری کااعلان کیاتھاجس پر ترجمان نے کوئی جواب نہیں دیا۔