کتابوں کا مطالعہ وقت کیساتھ کم ہوتا جارہا ہے معروف براڈ کاسٹر رضا علی عابدی اپنی ایک تحریر میں بتاتے ہیں کہ 1975میں برٹش لائبریری الگ‘برٹش میوزیم کی عمارت بھی تھی اور انڈیا آفس لائبریری علیحدہ‘واٹر لوسٹیشن کے قریب تھی پہلی میں اردو ذخیرے کے نگران قاضی محمود الحق اور دوسری میں سلیم قریشی تھے اب برٹش لائبریری کی نئی عمارت بن گئی ہے چنانچہ انڈیا آفس لائبریری بھی اٹھ کر اسی عمارت میں چلی گئی ہے اس میں گنجائش بہت ہے اور ساری کتابیں ایک چھت کے نیچے موجود ہیں ورنہ وہ کہیں اور سے لائی جاتی تھیں۔اپنی تحقیق شروع کرنے سے پہلے میں ان دونوں حضرات سے ملا اور ان سے کہا کہ میں انیسویں صدی میں یعنی1803ء سے 1900ء تک شائع ہونے والی اور ہاتھ سے لکھی ہوئی کتابیں دیکھنا چاہتا ہوں مجھے بتائیے کہ یہ کتابیں کہاں آراستہ ہیں۔میری فرمائش سن کر وہ زیر لب مسکرائے اور بولے کہ پڑھنے والوں کو کتابوں تک جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ محفوظ مقام پر احتیاط سے رکھی گئی ہیں کتب خانے کا نظام یوں ہے کہ آپ جاکر کتابوں کے کیٹلاگ اور فہرست دیکھئے جو کتاب دیکھنی ہو اس کے لئے ایک فارم پر کیجئے اورآپ نے اپنے لئے جو میز کرسی چنی ہے اس کا نمبر لکھئے لائبریری کا عملہ آپ کی مطلوبہ کتاب لاکر آپ کے سامنے رکھ دے گا اسے دیکھئے‘پڑھئے نوٹس لیجئے مگر خیال رہے کہ لکھنے کا سارا کام آپ کو پنسل سے کرنا ہوگا کتب خانے میں سیاہی اور قلم کا استعمال ممنوع ہے وہ تو زیر لب مسکرائے تھے میں زور سے ہنسا اور میں نے کہا کہ بھلا کیوں؟ کہنے لگے کہ کتاب پر پنسل کا نشان بن جائے تو اسے مٹایا جاسکتا ہے لیکن سیاہی کا نشان مٹانا مشکل ہے اس کے علاوہ نشان مٹانے کی کوشش میں کتاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے یہی سبب ہے کہ 1803ء میں شائع ہونے والی کتاب کی آج بھی کم وبیش وہی حالت ہے جو 1803ء میں تھی میں نے کہا کہ چلئے پرانی کتابوں کے کیٹلاگ اور فہرستیں دکھادیجئے وہ انہوں نے دکھائیں‘ انیسویں صدی کیسے بڑے آدمیوں کی کیسی عظیم صدی تھی چھاپہ خانہ نیا نیا تھا لوگوں میں کتب بینی تو کیا حصول علم کا شوق اور شعور کم تھا کیسے کیسے دکھ اٹھا کر اردو ٹائپ بنایاگیا تھا۔لیجئے صاحب‘تحقیق شروع ہوئی تین کتابوں کے لئے درخواست دی گئی مجھے کیا پتہ تھا کہ ایک ایک جلد میں چار چار پانچ پانچ کتابیں بندھی ہوئی ہیں میں تین کتابیں دیکھنے گیا تھا‘کوئی بارہ پندرہ کتابیں دیکھیں اس کو انگریزی میں بونس کہتے ہیں نتیجہ یہ ہوا کہ ڈھائی تین برس کی اس جستجو کے دوران میں نے انیسویں صدی میں چھپنے والی تقریباً ساری کتابیں دیکھ ڈالیں میں کتابیں دیکھتا گیا اور حیرت کے سمندر میں ڈوبتا گیا اس میں ایک فائدہ ہوا اور ایک نقصان فائدہ یہ کہ علم اور حکمت کے سینکڑوں نسخے دیکھے اور جس قدر علم سمیٹ سکتا تھا سمیٹا‘ نقصان یہ ہوا کہ اب تک اپنے جس علم میں کچھ فخر کا عنصر شامل ہوگیا تھا اس کی پوری عمارت نیچے آرہی ہے اور اپنی کم علمی کے احساس نے ایسا زور مارا کہ باقی عمر کے لئے کتاب اور کتب بینی میرے وجود کا حصہ بن گئی یہ الگ بات ہے کہ جوں جوں پڑھتا جاتا ہوں کم مائیگی کا احساس بڑھتا جاتا ہے اور ہوس کا یہ عالم ہے کہ عمر کم ہے اور میرا منہ تکنے والی کتابوں کی تعداد زیادہ‘بہت زیادہ ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پرانے لاہور کا حال
آج کی بات
آج کی بات
بات سے بات نکالنا
آج کی بات
آج کی بات
خدمت کا جذبہ
آج کی بات
آج کی بات
دوستوں کی اہمیت
آج کی بات
آج کی بات
مقصد کا حصول
آج کی بات
آج کی بات
ہوائی جہاز کے انجینئر کی تلاش
آج کی بات
آج کی بات