وزیراعظم کی مدینہ منورہ پہنچنے پر بغیر جوتوں کے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم محمدؐ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ ہے، ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔

 ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفیؐ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ ہے کہ جوتے پہننے کی جسارت دربار مصطفی ؐمیں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب پہنچنے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وزیراعظم عمران خان جوتے پہنے بغیر جہاز سے اتر کر ارض مقدس داخل ہو رہے ہیں۔

مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

اس دوران وزیراعظم ہاؤس کیآفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان جوتے اتار کر مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی ؐکے احترام میں تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر شئیر کی ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفیٰ ﷺمیں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔