پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز متعلق بڑی خبر

پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز ابو ظبی میں کرانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مکمل منظوری ملنے کی تصدیق کی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ابوظبی میں پی ایس ایل کا انعقاد 4 جون سے متوقع ہے جس میں بیشتر انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچز دستیاب نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان میٹنگ ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا  بتانا ہے کہ پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جبکہ یہ اجلاس آج ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔