سابق مایہ ناز انگلش بلے باز بھی پاکستانی کپتان کے مداح

لندن: انگلینڈ کے سابق بلے باز این بیل نے پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس حیرت انگیز کور ڈرائیو ہے۔

 39 سالہ بیل نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے کئے گئے اس سوال کا جواب دیا کہ ’کون سا موجودہ بیٹسمین بہترین کور ڈرائیو کھیلتا ہے؟‘۔

بابراعظم، سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا، انگلینڈ کے جیمز ونس اور آسٹریلین خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لانیننگ کو پہلے چار بہترین کور ڈرائیو کھیلنے والے کھلاڑیوں میں منتخب کیا گیا تھا۔

این بیل کا خیال ہے کہ جب بابراعظم کے ساتھ ساتھ یہ شاٹ کھیلنے کی بات کی جاتی ہے تو ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ا
ین بیل نے ٹویٹ کیا کہ ”ان چار میں سے یقینی طور پر بابراعظم لیکن یہ میرے لئے ویرات کوہلی ہے، دونوں حیرت انگیز کور ڈرائیو کھیلتے ہیں“۔

یہ واضح رہے کہ جب کور ڈرائیو کھیلنے کی بات کی جاتی ہے تو بابراعظم کا نام ٹاپ بلے بازوں میں آتا ہے، اس کرشماتی شاٹ کیلئے انھیں اکثر کرکٹرز نے سراہا ہے۔