وہی ہوا جس کا ڈر تھا

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نےباضابطہ طور پر پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو فیفا کانگریس کے 71 ویں اجلاس کے بعد جاری بیان میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فیفا کے207 رکن ممالک میں سے 203 نے بیورو آف  دی فیفا کونسل کے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا جس میں 7 اپریل کو پاکستان کی رکنیت تیسری پارٹی کی مداخلت پر معطل کرنے کا کہا گیا تھا۔

فیفا کے رکن ممالک میں سے صرف ایک ملک نے رکنیت معطلی کے خلاف ووٹ دیا۔ فیفا کانفرنس نے چاڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی۔

فیفا کے صدرگیانی انفنٹینو نے کہا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ کچھ عرصے میں معطل ہونے والی ایسوسی ایشنز کو بحال کرنےکےلیے پُرامید ہیں۔

لاہور میں 27 مارچ 2021 کو  فٹبال ہاؤس بلڈنگ پر اشفاق شاہ اور ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا تھا۔ انھوں نے عمارت کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے کر عملے کو حراساں کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے وہاں موجود چیک بکس بھی اپنےقبضے میں لےلی تھیں جس کےباعث ملک میں فٹبال کی سرگرمیاں متاثر