افغان کرکٹر راشد خان عمر بھر کنوارے ہی رہیں گے؟

کابل: افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ سپنر  راشد خان نے اپنی شادی کو ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کرنے سے متعلق سوال پر راشد خان کا کہنا تھا کہ ’افغان ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی میں شادی کروں گا‘۔


یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی افغان ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا تھا کہ ’افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی منگنی کرنے کا بھی ارادہ ہے‘۔