محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


پشاور : پاکستان کے مایہ نا ز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور ر فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد موٹر وے پر سفر کے دوران سڑک کے ایک طرف بیٹھ کر کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے جس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے .

ویڈیو پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں.

PIC

پاکستان کے دونوں معروف کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6کے بقیہ میچز کیلئے دبئی جانے سے قبل اپنے دوستوں شاہد لیفٹی اور دیگر کیساتھ اسلام آباد موٹر وے پر سفر کیا.

اس دوران انہوں نے سٹرک  کے ایک طرف بیٹھ کر اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھایا اور اس کی ویڈیو ان کے دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی جس کو کافی پسند کیا  جا رہا ہے اور ہزاروں مداحوں کی جانب سے اس انداز سے کھانا کھانے کو پسند کیا گیا . اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے

واضح رہے کہ محمد رضوان اور شاہین آفریدی اس وقت قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.

محمد رضوان نے گزشتہ چند سیریز میں اپنی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے اور اس وقت کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بابر اعظم کے بعد دوسرے مستند بلے باز کا درجہ رکھتے ہیں  جبکہ شاہین آفریدی بھی اس وقت تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی بالنگ کا بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں اور خود کو منوا بھی چکے ہیں۔