چیلسی پھر یورپی فٹبال کا حکمران بن گیا

چیلسی ایک بار پھر یورپی فٹبال کا حکمران بن گیا۔ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو ‏ایک صفر سے شکست دے کر چیلسی نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یورپی فٹبال پر حکمرانی کا تاج چیلسی کے سرسج گیا، مانچسٹرسٹی کاپہلی بار ٹائٹل جیتنے کا ‏خواب چکنا چور ہو گیا۔ چیلسی نےمانچسٹر سٹی کو-1 ہرا کرچیمپئنزلیگ جیت لی۔

پرتگال کے شہر پورٹو میں سجنے والے فیصلہ کن معرکہ میں چیمپئنز لیگ فائنل کی تاریخ میں ‏تیسری مرتبہ دو انگلش کلب آمنے سامنے آئے۔

میچ کےدوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نےخوب جان ماری۔ کائے ہاورٹز نے بیالیسویں منٹ میں ‏فائنل کا واحد گول کیا۔

چیلسی2012 میں بھی چیمپئنز لیگ ٹرافی اپنے نام کرچکاہے ٹائٹل جیت کرچیلسی کےکھلاڑیوں نے ‏بھرپور انداز میں جشن منایا۔

میچ کو سولہ ہزارپانچ سوتماشائیوں نےاسٹیڈیم میں بیٹھ کر انجوائے کیا۔ ٹائٹل جیت کرچیلسی کے ‏تمام کھلاڑی ٹرافی کو چومتےاور بھرپور انداز میں جشن مناتے نظر آئے۔