سرفراز احمد کو گھر بھیج دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں آئسولیشن میں موجود  سرفراز احمد سمیت  13 افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق کراچی اور لاہور کے ہوٹلز میں 13 افراد آئسولیشن میں ابوظبی جانے کے منتظر تھے جن میں سابق کپتان سرفرازاحمد بھی شامل ہیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ ویزوں کے اجراء میں ممکنہ مزید تاخیر کی وجہ سے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ تمام افراد کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے بعد پی سی آرٹیسٹ کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظبی روانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے اس سے قبل سرفراز احمد کو کراچی ائیرپورٹ سے جبکہ ديگر 10افراد کو لاہور ائیرپورٹ سے واپس لوٹا دیا گیا تھا۔

سرفراز احمد کو ٹکٹ کنفرم نہ ہونے پر ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا تھا جس پر وہ نالاں نظر آئے تھے۔