معروف فٹبالر سڈیو مانے نے سب کے دل جیت لئے

دنیا کے مشہور فٹبالر سڈیو مانے جن کی ہر ہفتے کی آمدنی تقریباًایک لاکھ چھیاسی ہزار ڈالر جو کہ پاکستانی روپے میں 2کروڑ 88لاکھ 30ہزار بنتی ہے کئی جگہ پر ایک ٹوٹے ہوئے موبائل کیساتھ دیکھے گئے ہیں جس پر ان کے مداح بھی ان کی کنجوسی سے حیران تھے

تاہم جب ایک انٹرویو میں ان سے ان کے ٹوٹے ہوئے موبائل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کے جواب نے سب کے دل جیت لئے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران جواب دیا کہ میرے پاس اتنی دولت ہے کہ میں مہنگے سے مہنگے 100موبائل، 10فراری گاڑیاں اور2جیٹ طیارے، ہیرے کی گھڑیاں خرید سکتا ہوں لیکن مجھے ان سب کی ضرورت نہیں ہے۔

میں نے انتہائی غربت دیکھی ہے جس کے باعث میں تعلیم حاصل نہیں کرسکا،میں نے سکول بنائے تاکہ لوگ تعلیم حاصل کرسکیں

میرے پاس جوتے نہیں تھے، میں بغیر جوتوں کے کھیلتے رہا ہوں،میرے پاس اچھے کپڑے نہیں تھے، میرے پاس کھانا نہیں تھا۔

میرے پاس آج بہت زیادہ دولت ہے لیکن میں اسے دکھاوے کے بجائے اپنے لوگوں میں بانٹ رہا ہوں اور مجھے اسی سے خوشی ملتی ہے۔