پی سی بی نے معین خان کے بیٹے کو رُلا دیا

کراچی: پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان قومی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی سے نہال ہیں۔

 سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں اپنا نام دیکھا تو آنکھوں میں خوشی کے آنسو گئے تھے۔

جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان نے کہا کہ میں اس وقت کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کا بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا خواب ہوتا ہے۔


اعظم خان نے مداحوں کی جانب سے حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ ہماری فیملی سے دوسری نسل پاکستان کی نمائندگی کرے گی، اعظم خان کی سلیکشن پر بہت خوشی ہوئی، اعظم کو ٹیم  میں رہنے کے لیے اور زیادہ محنت کرنی ہوگی۔