16سالہ پاکستانی نژاد دانیال ابراہیم کا کاؤنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ

لندن: سسیکس کے آل راآنڈر دانیال ابراہیم کااؤنٹی چیمپئن شپ کی 131 سالہ تاریخ میں نصف سنچری سکور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

 سابق پاکستانی انڈر 19 آل راؤنڈر کاشف ابراہیم کے بیٹے دانیال ابراہیم نے اپنی ٹیم کے ٹوٹل 313 میں 55 رنز کا حصہ ڈالا، اس سے قبل انھوں نے سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔


16 برس اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے دانیال ابراہیم نے بلال شفاعت کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2001ء میں ناٹنگھم شائر کے لیے مڈل سیکس کے خلاف 72 رنز سکور کرکے بنایا تھا۔

مجموعی طور پر صرف 6 انگلش کرکٹرز اب تک 16 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس ففٹی بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔