کرکٹ شائقین کیلئے بُری خبر

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیا کے پاس ہیں ، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہم کسی بھی انڈین کمپنی سےکاروبارنہیں کرسکتے، ساؤتھ ایشیا کے تمام  براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیاکے پاس ہیں، اب سے ہم کوئی بھی سیریز نہیں دکھائیں گے، اسی پرنسپل کو سامنے رکھتےہوئے پی ٹی وی کی درخواست قبول نہیں  کی گئی۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے، جس سے پی ٹی وی اور پی سی بی کوبھی خسارے کاسامنا ہوگا۔