لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ اور جیمز فوکنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے 8 وکٹ پر 170رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 8 وکٹ پر 160 رنز بنا سکی۔

 راشد خان نے صرف 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور مین آف دی میچ بنے۔

لاہور قلندرز نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔