اسلام آباد: لڑکا لڑکی تشدد کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں لڑکی لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

ذرائع  کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو ہراساں  کرنے  کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی جس میں متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

 پولیس نے مرکزی ملزمان کی نشاندہی پر بلال مروت اور محب بنگش کو گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کےکیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف بھتہ خوری، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کرلی ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔