جنجال ہل میں میرے دوسرے رفقائے کار بھی اپنی مثال آپ تھے ان جیسے محنتی‘دیانت دار‘سچے اور نڈر افسروں کی اتنی بڑی متحدہ جماعت مجھے ساری عمر اور کہیں نظر نہیں آئی یہاں پر ان سب کا نام بنام ذکر کرنا تو امر محال ہے البتہ مثال کے طور پر ان میں سے چند ایک کاکچھ احوال بیان کرنا باعث دلچسپی ہوگا۔سرفہرست مجھے محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کیپٹن محمد صفدر کا نام یادآتا ہے محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کی حیثیت سے وہ کوئی تنخواہ قبول نہ کرتے تھے آزاد علاقوں میں سرکاری دوروں کا سفر خرچ اور یومیہ بھتہ بھی وصول نہ کرتے تھے ہمہ وقت کام کرنے کی ان میں ایسی لگن تھی کہ میں نے انہیں کبھی بیکار بیٹھے یا گپیں ہانک کر وقت ضائع کرتے ہوئے نہیں دیکھا جب آزاد کشمیر کا دارالحکومت مظفر آباد منتقل ہوا تو صفدر صاحب نے اپنی فائلوں کی بوری کندھے پر اٹھائی اور جنجال ہل سے لگاتا رچل کر سارا راستہ دو روز میں پاپیادہ طے کرلیا۔محکمہ مال کے سیکرٹری راجہ محمد یعقوب تھے وہ بڑے خوش لباس‘خوش کلام اور خوش اخلاق انسان تھے وہ بے خوابی کے دیرینہ مریض تھے کئی کئی راتیں مسلسل جاگ جاگ کر گزارنے کے باوجود وہ دفتر میں بھی ہمیشہ دن بھر چاق وچوبند اور خوش وخرم ہی نظر آیا کرتے تھے ان کے متعلق مشہور تھا کہ بے خوابی کی وجہ سے ساری ساری رات جاگتے جاگتے انہوں نے انگریزی زبان کی ایک پوری ڈکشنری حفظ کرلی تھی۔محمود ہاشمی حکومت آزاد کشمیر کے چیف پبلسٹی افسر تھے وہ اپنی خوش کلامی‘ خوش بیانی اور ایک عجیب درویشانہ ادائے دلنوازی سے بہت جلد ہر کس وناکس کے دل میں گھرکر لیتے تھے وہ ایک پیدائشی ادیب تھے کیونکہ ان کی بول چال اور تحریر وتقریر پر ایک واضح ادبی چھاپ ہوتی تھی دن بھر وہ دفتر میں بیٹھ کر کام کرتے تھے ہر روز شام کو یوسف بچ اور میں ان کو اپنے ہمراہ لے کر طویل سیر پر نکل جاتے تھے اور واپس آکر لالٹین کی مدھم سی روشنی میں رات گئے تک گپ شپ ہانکا کرتے تھے۔(شہاب نامہ سے اقتباس)
اشتہار
مقبول خبریں
پرانے لاہور کا حال
آج کی بات
آج کی بات
بات سے بات نکالنا
آج کی بات
آج کی بات
خدمت کا جذبہ
آج کی بات
آج کی بات
دوستوں کی اہمیت
آج کی بات
آج کی بات
مقصد کا حصول
آج کی بات
آج کی بات
ہوائی جہاز کے انجینئر کی تلاش
آج کی بات
آج کی بات