میں صالح محمدصدیق کی شاگردی میں لکھتا رہتا‘ میری دی ہوئی کچھ چیزیں چھپ جاتی تھیں‘ کچھ رک جاتی تھیں وہ تحریروں کو کاٹتے بہت تھے ظاہر ہے وہ ایک اچھے ایڈیٹر تھے اور قلم کے تیر بہت چلاتے تھے جس سے میں بڑا دلبرداشتہ ہوتا تھا اور میں یہ سمجھتا تھا اور ایک مقام پر میں یہ محسوس کرنے لگاکہ میں ایک رائٹر نہیں بن سکتا اورمجھے کچھ اور کام کرنا چاہئے اور میں کوئی اور نوکری کروں گا۔ کسی اور میدان میں اتروں گا۔ کامیاب ہو گیا تو اچھا نہ ہو سکا تو بھی کوئی بات نہیں انتہائی دلبرداشتہ تھا۔ جب گھر آتا تو میری ماں پوچھتی کہ”تو کچھ کھلتا نہیں ہے“ تو میں کہتا کہ ”کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے۔“ اور اس بات سے میری ماں بڑی پریشان ہوتی تھی کیونکہ میرے چہرے پر خوشی کے کم ہی آثار ہوتے تھے۔ طبیعت پر ایک بوجھ سارہتا تھا لیکن اتنا نہیں تھا جتنا ہمارے نوجوان نے ڈپریشن کے عالم میں اب ”سہیڑ“لیا ہے۔ہمارے اس اخبار میں ایک کاتب تھے وہ سرخیاں لکھا کرتے تھے ایک دن انہوں نے میری سلپ (جس پر رف خبر لکھی ہوئی ہوتی ہے) لیکر کہا کہ اشفاق صاحب باوصف اس کے کہ میں سرخیاں لکھتا ہوں اور موٹی کتابت کرتا ہوں اورباریک کتابت سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن میں آپ کی ہر تحریرکو بڑے شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس لئے کہ آپ کی تحریر کی جو ابتدا(صحافتی زبان میں اس کو انٹرویو کہا جاتا ہے) ہوتی یہ بڑے کمال کی ہوتی ہے۔اتنی سی ایک شاباش سے جو کسی بڑے آدمی یا بڑے ایڈیٹر سے نہیں آئی تھی‘ ایک عام سے کاتب کی طرف سے موصول ہوئی تھی اور ان کا فرمانا کوئی مستند بھی نہیں تھا‘لیکن اس نے بحیثیت ایک قاری کے مجھے یہ کہا تھا ان کے چند الفاظ نے مجھے ”ری سائیکل“ کر دیا۔ہماری بہوئیں ہماری ساسوں سے کیوں نالاں رہتی ہیں ساسیں اپنی بہوؤں کو گہنے دے دیتی ہیں گھرکی چابیاں دے دیتی ہیں لیکن شاباش نہیں دیتیں انہیں یہ فن آتا نہیں ہے کبھی یہ نہیں کہتی ہے کہ تم نے میٹھے چاول پکا کر کمال کر دیا ہے یہ گڑ والے چاول اتنے کمال کے ہیں کہ ہم سے یہ کبھی پک نہیں پائے ہیں لڑکی تم نے یہ کیا ترکیب لڑائی ہے! اب ساس کے اتنا کہنے سے وہ زندہ ہوجائے گی اور ساری عمر آپ کی خدمت کرتی رہے گی۔(اشفاق احمد کے نشر پروگرام سے اقتباس)
اشتہار
مقبول خبریں
پرانے لاہور کا حال
آج کی بات
آج کی بات
بات سے بات نکالنا
آج کی بات
آج کی بات
خدمت کا جذبہ
آج کی بات
آج کی بات
دوستوں کی اہمیت
آج کی بات
آج کی بات
مقصد کا حصول
آج کی بات
آج کی بات
ہوائی جہاز کے انجینئر کی تلاش
آج کی بات
آج کی بات