ٹک ٹاکرز کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بذریعہ اشتہارات ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کروا دیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک حالیہ برسوں میں اپنے اربوں سے زیادہ ایکٹو یوزر کے ساتھ عالمی سطح پر ایک مقبول ایپ بن کر ابھری تاہم ٹک ٹاک کو کریٹرز کے لیے مناسب طرز کا مواد مونیٹائز پروگرام فراہم نہ کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

تاہم اب ٹک ٹاک کے نئے پلس  پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات کو مخصوص کیٹگریز (ہیلتھ ، فیشن، کوکنگ،گیمنگ)  کے مواد کو شامل کرسکیں گی۔

نئے پروگرام سے متعلق گفتگو میں ایک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے  کہ ہم تخلیق کاروں، عوامی شخصیات اور میڈیا پبلشرز کے ساتھ اپنے پہلے اشتہاری ریونیو شیئرنگ پروگرام کو تلاش کرنا شروع کریں گے، ہم دستیاب مارکیٹوں میں مونیٹائزیشن کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ تخلیق کاروں کو ٹک ٹاک پر اپنی اہمیت اور حاصل انعامات کا احساس دلایا جاسکے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز  والے اکاؤنٹس ہی اہل ہوں گے۔

فرم کے شمالی امریکہ کے جنرل منیجر سینڈی ہاکنز نے ٹیک ویب سائٹ دی ورج کو بتایا کہ پروگرام جون میں امریکا سے شروع کیا جائے گا اور منتخب کیے گئے تخلیق کاروں کو اشتہار کی آمدنی میں 50 فیصد ریوینیو دیا جائے گا۔