واٹس ایپ نے 18لاکھ بھارتیوں کی بولتی بند کردی 

نئی دلی:دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سوشل میڈیاپلیٹ فارم واٹس ایپ نے رواں سال مارچ میں 18لاکھ سے زائد ہندوستانیوں کے اکاؤنٹس بند کر دئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس ایپ کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے صارفین کی شکایات اور سروس کی شرائط کی خلاف ورزیوں پر ایک داخلی طریقہ کار کے طور پر 18لاکھ سے زیادہ  بھارتیوں کے اکاؤنٹس پر پابندی لگائی۔یہ اطلاع سوشل میڈیا کمپنی کی ماہانہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔

گزشتہ سال نافذ ہونے والے نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت 50لاکھ سے زائد صارفین والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ہر ماہ ان قوانین پر عمل درآمد کی رپورٹ شائع کرنے کی ضرورت ہے۔اس رپورٹ میں شکایات اور ان پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔

 تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم مارچ سے 31مارچ کے درمیان وٹس ایپ   کے غلط استعمال   بارے   معلومات  حاصل کرنے کے بعد 18لاکھ5ہزار بھارتیوں  کے اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔

واٹس ایپ نے رواں سال فروری میں 14 لاکھ بھارتیوں کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی تھی۔