کسی بھی ادارے میں ہڑتال معمولات کو متاثر کرکے رکھ دیتی ہے معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر اپنی یادداشتوں میں ایک ہڑتال کا ذکر کرتے ہیں جو منفرد تھی۔وہ لکھتے ہیں کہ جاپان میں قیام کے دوران ہمارے دو بڑے مسئلے تھے ایک کھانا اور دوسرا زبان‘ جاپانی کھانا ہمیں ایک آنکھ نہیں بھایا‘ ہر چیز اس قد کچی (raw) ہوتی تھی کہ حلق سے نوالہ اتارنا مشکل ہوتا تھا‘ یہاں تک کہ صبح کے ناشتہ میں بھی آملیٹ یا ابلا ہوا انڈا بالکل کچا اور بدمزہ معلوم ہوتا۔ ایک رات جب کسی پارٹی سے میں دیر گئے واپس ہوا تو میرے کمرے کے فرش پر ایک لفافہ پڑا تھا جس پر جلی حروف میں لکھا تھا ”ضروری اطلاع“ میں نے لفافہ کھولا تو اس میں ا یک مختصر سا خط تھا جسے پڑھ کر میں بہت حیران ہوا‘یہ کیفے ٹیریا میں کام کرنے والے کارکنوں کی طرف سے تھاکہ ”کل سے ملازمین کی یونین نے ہڑتال کرنیکا فیصلہ کیا ہے چونکہ انتظامیہ نے ہمارے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے‘ ہڑتال کی وجہ سے کینٹین بند رہے گی مگر مہمانوں کی سہولت کیلئے ورکرز یونین نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم کل صبح سے ایک گھنٹہ پہلے آئیں گے اور مہمانوں کے ناشتہ کا حسب معمول انتظام کریں گے اس زحمت کیلئے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔لنچ کا وقت آیا تو ورکرز یونین کی طرح TIC کی انتظامیہ نے بھی اپنا فرض ادا کیا انہوں نے باہر کے کسی ریستوران سے سستے لنچ باکسز منگوائے تاکہ کیفے ٹیریا بند ہونے کی وجہ سے مہمانوں کو لنچ کے لئے سینٹر سے باہر جانے کی زحمت گوارا نہ کرنا پڑے‘ میں نے دوپہر کھانے کے وقفہ میں انتظامیہ کے ایک عہدے دار سے دریافت کیا کہ قصہ کیا ہے تو اس نے بڑے پرسکون انداز میں جذباتی ہوئے بغیر جواب دیا ”ورکرز کے بیشتر مطالبات ناجائز ہیں‘ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے شام تک کوئی فیصلہ ہوجائے گا“ اور ایسا ہی ہوا‘رات کے کھانے سے پہلے جب ٹی وی لاونج کی چہل پہل شروع ہوئی تو ساری لڑکیاں ہنستی مسکراتی‘ اپنے اپنے کام پر لوٹ آئیں‘ ہڑتال ختم ہوچکی تھی۔آخری ایک ہفتہ جاپان کی سیر کیلئے مختص تھا‘ ہماری پہلی منزل کو بے شہر تھا‘ سرسبزپہاڑوں اور گھنے جنگلات سے گھرا ہوا یہ شہر جاپان کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے کو بے کے بعد ہم بذریعہ ”ناگویا“ گئے یہ جاپان کا چوتھا بڑا شہر ہے‘ ہماری اگلی منزل نارا شہر تھا‘نارا جاپان کا ایک قدیمی شہر ہے 710ء میں یہ شہر ملک کا دارالحکومت بنا‘ اس دور میں جاپان بدھ مت کے زیر اثر تھا اور اس کے فروغ میں نارا کا بڑا حصہ ہے شہر میں لاتعداد تاریخی یادگاریں موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شہر جاپان کا بڑا اہم ثقافتی اور مذہبی مرکز رہا ہوگا۔ ایک ہفتہ کی سیر و تفریح کا سفر ”اوساکا“ پر جا کر ختم ہواتھا‘ اوساکا جاپان کا قدیم دارالحکومت ہے اور تقریباً وسط میں ہے‘ لگتا ہے جیسے شہر نے خلیج اوساکا کو اپنی بانہوں میں لیا ہوا ہے‘ ایک جانب سمندر ہے اور بقیہ تین اطراف سرسبز‘ ہرے بھرے پہاڑہیں۔سیاحت سے اب طبیعت سیر ہوچکی تھی اور سب کو اپنے اپنے ملکوں کوواپس جانے کی بے چینی تھی۔
اشتہار
مقبول خبریں
پرانے لاہور کا حال
آج کی بات
آج کی بات
بات سے بات نکالنا
آج کی بات
آج کی بات
خدمت کا جذبہ
آج کی بات
آج کی بات
دوستوں کی اہمیت
آج کی بات
آج کی بات
مقصد کا حصول
آج کی بات
آج کی بات
ہوائی جہاز کے انجینئر کی تلاش
آج کی بات
آج کی بات